ہیئر ڈرائر استعمال کرنے پر خاتون پر لاکھوں روپے جرمانہ!

Spread the love

آسٹریلیا؛ ہوٹل میں ہیئر ڈرائر استعمال کرنے پر خاتون پر لاکھوں روپے جرمانہ! آسٹریلیا میں ایک ہوٹل انتظامیہ نے ہیئر ڈرائر استعمال کرنے پر ایک خاتون پر 1400 آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 263,000 روپے) جرمانہ کیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق آسٹریلوی خاتون لینگلے کے کنگز پارک میں منسٹری آف ساؤنڈ کا کنسرٹ دیکھنے کے لیے نووٹیل پرتھ لینگلے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی۔

نہانے کے بعد خاتون نے ہیئر ڈرائر سے اپنے بال خشک کیے جس کی وجہ سے ہوٹل کا فائر الارم بج گیا۔

ایئر فائٹر نے دروازہ کھٹکھٹایا اور خاتون کو خطرے سے خبردار کیا اور فوراً کمرے سے نکل جانے کی ہدایت کی۔

فائر فائٹر نے خاتون کو باہر نکالا اور خود کمرے میں داخل ہوا لیکن وہاں کچھ نہیں تھا۔ پوچھنے پر خاتون نے بتایا کہ وہ ہیئر ڈرائر استعمال کر رہی ہے۔

جب خاتون نے تین دن بعد اپنے ہوٹل کے بل کو دیکھا تو اس میں 1,400 ڈالر کا جرمانہ بھی شامل تھا، جس کے بارے میں ہوٹل نے کہا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے لیے کال آؤٹ فیس تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button