ڈاکٹر رابعہ کا پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع

Spread the love

 

انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ، زرعی یونیورسٹی پشاور کی پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر رابعہ شمس نے سپروائزر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کے زیرنگرانی بائیو ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔
انہوں نے "Pharmacological Evaluation and Characterization of Bio Synthesized Metal Nano-Particals From the Extracts of Ilex Dipyrena and Cedrela Serrata” کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
ان کے مقالے کی توثیق اٹلی اور ترکی کے نامور پروفیسروں نے کی۔
دفاعی سیمینار میں ڈاکٹر رابعہ شمس نے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دے کر کامیابی سے مقالے کا دفاع کیا اور انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئے اہل قرار دیا گیا۔
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل، ڈائریکٹر آئی بی جی ای پروفیسر ڈاکٹر اسد جان، پروفیسر ڈاکٹر اقبال منیر، ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد، فیکلٹی ممبران، سکالرز اور طلباء بھی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور سکالر ڈاکٹر رابعہ شمس کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر رابعہ کی تحقیق نینو ٹیکنالوجی اور معاشرے کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button