اندورن ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں پر اضافی فیس مقرر

Spread the love

لاہور: اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں پر ایئرپورٹ فیس عائد کر دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے 100 روپے فیس مقرر کی گئی ہے،

ایئرلائنز مسافروں سے ایئرپورٹ چارج وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی۔

اندرون ملک پرواز کے مسافروں سے 100 روپے فیس وصول کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایئرلائنز کو سول ایوی ایشن کی جانب سے نئی ہدایات موصول ہوگئیں،

مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز وصول کرنے کا حکم 15 جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button