سوات(بیورورپورٹ) صدرپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے سیدوشریف گلی گرام میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و ویلیج کونسل چئیرمین دولت مند خان کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ جوق درجوق مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے انکا کہنا تھا کہ پہلے بھی قائد نوازشریف کی قیادت میں ہم نے پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکالا ہے اور آنے والے انتخابات میں عوام کی طاقت سے وفاق سمیت خیبرپختونخوا میں حکومت بنا کر ملک کو معاشی و سیاسی استحکام دلا لر دم لینگے۔
اس موقع پر سلطان خان کی قیادت میں سینکڑوں تاجروں / دکانداروں نے ن لیگ میں باقاعدہ شمولت کا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ انشآءاللّٰہ 8 فروری کو عوام شیر پر مہر لگا کر وفاق جبکہ بالخصوص خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے کا مینڈیٹ دینگے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی لیول پلینگ فیلڈ عوام ہے 21 اکتوبر کو بھی عوام نے ثابت کیا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے ساتھ ہے ، جبکہ خواب میں دوبارہ وزیراعلی ہونا کوئی حرج نہیں مگر گراؤنڈ اور عوام کی طاقت سے اس بار مرکز اور صوبے میں نواز شریف اور شیر کی حکومت ہوگی ، مہنگائی کا ذمہ دارٹہرانے والے بھی اسی حکومت کا حصہ تھے اس لیے ان کے منہ سے زیب نہیں دیتے ۔
ہمارا منشور اور ایجنڈا نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی ماضی ہے ملک کو مشکلات سے نکالنا عوام کو خوشحالی دینا پاکستان مسلم لیگ نون کا ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی کو ایک جماعت نے پاکستان کے املکاک اور اداروں پر حملہ آور ہوکر ملک دشمنی کا ثبوت دیا ، اسی گروہ نے نو سال اس صوبے میں حکومت کرکے صوبے کو دیوالیہ بنایا اور صحت و تعلیم سمیت انفراسٹکچر کو تباہ کیا، عوام اب انکا اصل چہرہ پہچان چکی ہے اور 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر انکو مسترد کرینگے۔