نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اسلام آباد کے 34 ویں سینئیرمنیجمنٹ کورس کے وفد نے بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا۔ سینئیرمنیجمنٹ کورس کے آفیسرز کو پشاور بی آر ٹی سسٹم اور آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ یہ سسٹم کیسے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر کام کر رہا ہے جسکی وجہ سے اب تک 4 عالمی ایوارڈز اپنے نام کر چکا ہے۔
وفد کو BRT کنٹرول سنٹر کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہیں BRT نظام کے روزمرہ کے آپریشنز اور کوآرڈینیشن کو براہ راست دیکھنے کا موقع ملا۔ سی ای او ٹرانس پشاور ڈاکٹر طارق عثمان اور دیگر سینئر مینیجرز نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اسلام آباد کی جانب سے وفد کے سربراہ ڈائرکٹنگ اسٹاف جناب محمد عمران نے ڈاکٹر طارق عثمان، سی ای او ٹرانس پشاور کو سوئینیر پیش کیا گیا۔