بارات میں شامل گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جانبحق، پانچ زخمی

Spread the love

واڑی(نمائندہ نوائے دیر)دیر بالا، بارات میں شامل گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جانبحق، پانچ زخمی، گزشتہ روز دیر خاص کے نواحی علاقے سلام کوٹ ہاتن درہ میں بارات میں شامل گاڑی گہرے کھائی میں جاگری جس میں موجود چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعات کے مطابق گزشتہ روز دیر کے نواحی سلام کوٹ میں شادی کے تقریب میں جانے والے باراتیوں کے قافلے میں شامل ڈاٹسن گاڑی سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جاگری جس میں ڈرائیور برھان الدین ولد غلام رسول جان، نور بی بی زوجہ ولی، زوجہ معراج اور نامعلوم خاتون سمیت ایک بچہ جبران جانبحق ہوگئے، زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیر منتقل کیا گیا جس میں دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کردیا گیا۔ امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو اہلکاروں سمیت دیر ٹاؤن کے منتخب تحصیل چیرمین رفیع اللہ خان اور دیگر مقامی افراد نے حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button