قائم مقام وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ الحمدللہ دسمبر 2023 میں برآمدات 22 فیصد اضافے سے 2.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ دسمبر 2023 میں درآمدات 12 فیصد کم ہو کر 4.5 ارب ڈالر رہیں۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ایک بیان میں کہا کہ جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران برآمدات 5 فیصد اضافے سے 14.981 بلین ڈالر ہو گئی ہیں جبکہ درآمدات جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران 16 فیصد کم ہو کر 26.129 بلین ڈالر ہو گئی ہیں۔ جبکہ تجارتی خسارہ دسمبر 2023 میں 40 فیصد کم ہو کر 1.7 بلین ڈالر (1.141 بلین ڈالر) رہ گیا۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ جولائی تا دسمبر 2023 میں تجارتی خسارہ 34 فیصد کم ہو کر 11.148 بلین ڈالر رہ گیا (5.817 بلین ڈالر سے کم)۔