برطانیہ: کان کے درد میں مبتلا خاتون کے معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے ہولناک انکشاف کر دیا۔ ایک برطانوی خاتون، جو تین بچوں کی ماں بھی ہے، نے اپنے کان کے اندر مکڑی کی نرسری دریافت کی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی ایک کاؤنٹی چیشائر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لوسی وائلڈ جو کہ ایک پارٹ ٹائم ٹیچر اور پروڈیوسر بھی ہیں، نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک دن وہ کان میں کھجانے کی آواز پر بیدار ہوئی۔
مزید پڑھیں: صوفے جیسی کار ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل
پہلے تو اسے لگا کہ یہ ذرا کانوں کا موم ہے، لیکن جب دن بھر یہ سنسناہٹ جاری رہی تو وہ گھبرا گئی۔ لوسی نے کہا کہ اس نے اسمارٹ بڈ (کیمرہ سے لیس الیکٹرانک کان صاف کرنے والا آلہ) کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کانوں کو خود چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔ پھر اس نے ہولناک انکشاف کیا کہ اس کے کان میں مکڑی گھس گئی۔ انہوں نے فوراً اس کے کان میں گرم زیتون کا تیل ڈالا اور مکڑی کو باہر نکالا جس کا سائز تقریباً 1 سینٹی میٹر تھا۔