تعلیم کی بغیر کسی بھی شعبے میں ترقی پانا مشکل ہیں، پرنسپل فخرالدین

Spread the love

ضلع میں شرح خواندگی میں اضافہ اور نئے نسل کو بہترین تعلیم سے روشناس کرنا ہے۔فخرالدین

تیمرگرہ (یاسر اعظم تاجک سے)
آج تیمرگرہ ماڈل سکول تیمرگرہ میں یومِ والدین کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔جس میں والدین،سکول طلباء بشمول علاقہ عمائدین اور سیاسی سماجی اور انتظامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سکول طلباء نے حمد،نعت،ملے نغمے اور تقاریر پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر سکول پرنسپل فخر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم برائیوں کے خاتمے کا نام ہے تعلیم معاشرے کی اہم ضرورت ہے جس سے افراد میں شعور بیدار ہوتی ہے،انھوں نے کہاکہ تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافہ میں نجی تعلیمی کا کردار مسلمہ ہے انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ ماڈل سکول اینڈ کالج تیمرگرہ جدید نصاب کے ساتھ ساتھ 21ویں صدی کے چیلنجز کی روشنی میں تعلیم کے حصول کو ممکن بنا ئی ہے کلاس رومز میں جدید طرز آلات ائی ٹی شعبہ کو اہمیت دی گئی ہے انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ ماڈل سکول میں نہ صرف طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرتی ہے بلکہ ادارہ طلباء کی اخلاقیات کے ساتھ سائنس علوم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے انھوں نے کہاکہ ہمارا مقصدسرمایہ کاری نہیں بلکہ ضلع میں شرح خواندگی میں اضافہ اور نئے نسل کو بہترین تعلیم سے روشناس کرانا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ توصیف خان،اے ایس ڈی او میدان سرکل فیاض الدین اور وائس پرنسپل تیمرگرہ ماڈل سکول رحیم احمد اور سید واحد جان نے بھی خطاب کیا۔آخر میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں اعزازی شیلڈن تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button