ٹراںسفارمرز چوری میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات میں
کبل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹراںسفارمرز چوری میں ملوث 4 رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا،ایس ایچ او تھانہ کبل سہیل خان نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ فراہم ٹرانسفارمرز چوری میں ملوث ملزمان تک رسائی کیلئے خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نصیب زادہ ولد امیر دوست توتانو بانڈئی،سکندر ولد اختر علی سرسینئ،اعتبار شاہ ولد محمد قاسم سرسینئ اور فرمان ولد انعام اللہ گالوچ کو گرفتار کرکے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے
۔ملزمان کی نشان دہی پر ٹرانسفارمرز برآمد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ گروہ کے دیگر دو افراد روپوش ہوگئے ہیں ان کے نام ابھی راز میں رکھے ہوئے ہیں وہ بھی جلد قانون کے گرفت میں ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات کوٹلئ بازار میں بھی ایک دکان سے چوری کی گئی تھی پولیس نےملزمان کو بھی بروقت گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button