
تیمرگرہ: ضلعی انتظامیہ کی زیر تعاون محکمہ امور نوجوانان دیر پائین کے زیر اہتمام تین روزہ ای کامرس سیمنار اختتام پزیر ہوگیااس حوالے سے ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد اورڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس نے ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے تعاون سے تین روزہ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام (ایمیزون بزنس ماڈلز اور نوجوانوں کے لیے ای کامرس مواقع) کی عنوان سے تین روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ تین روزہ سیمنار میں لوئر دیر کی نوجوانوں، طلبہ اور مدارس کی طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سیمنار سے محمد جلیل نے ایمیزون بزنس ماڈلز جیسے پرائیویٹ لیبل، ہول سیل، آن لائن ثالثی اور ورچوئل اسسٹنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاانہوں نے فری لانسنگ اور فری لانسنگ کے پلیٹ فارمز جیسے کہ فائیور اور اپ ورک کے بارے میں بھی تفصیل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے آن لائن کام حاصل کرنے کے بہتر مواقع کے لیے فائیر اور اپ ورک پر گِگس بنانے کا طریقے بھی سکھائے اس موقع پر احتشام الحق نے ای مرچنٹ پاکستان کے تصور اور مستقبل کے نقطہ نظر پر گفتگو کی اور بتایا کہ ہم ای کامرس کے مواقع تلاش کرکے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفسر ملک شہزاد طارق نے کہا کہ اس قسم کی سرگر میاں تحصیل میں ای کامرس اور آن لائن بزنس کی حوالے سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرینگے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء اور مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئی۔