سوات(بیورورپورٹ)سوات میں قائم پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں قائم الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس نعیم انور نے تحریک انصاف کے84 امیدواروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ۔ مراد سعید اور ریاض احمد کی اپیلوں پر سماعت پیر کو ہوگی ۔
ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ریٹرننگ افسران نے پی ٹی آئی کے 86سے زائد اميدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لگاکر مسترد کردیے تھے۔پی ٹی آئی کے وکیل سہیل سلطان ایڈووکیٹ کے مطابق الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، سابق ایم پی اے فضل حکیم،سابق ایم این اے سلیم الرحمان،سابق ایم پی اےعزیز اللہ گران،سابق صوبائی وزیرڈاکٹر امجد کی اپیلیں منظور کردی ہیں۔سابض ممبران اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ، ملک شفیع اللہ، انور زیب خان ،شکیل احمد،جنید اکبر کی اپیلیں بھی منظور کردی گئی ہیں۔
ٹربیونل نے
الیکشن کمیشن کو ریوائس لسٹ جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کردئے ہیں۔دوسری جانب ٹربیونل نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور ریاض احمد کی اپیلوں کی سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔