نو تعینات ضلعی پولیس افسر چترال اپر نے اپنے عہدے کا  چارج سنبھال لیا

Spread the love

اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر)نو تعینات ڈی،پی،او آفس پہنچنے پر SP انوسٹیگشن چترال اپر اجمل خان ، DSP ہیڈ کوارٹر امیر شاہ، SDPO موڑکھو،تورکھو بہادر خان و دیگر افسران نے ڈی،پی،او کا استقبال کیا۔

چترال اپر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی،پی،او کو سلامی پیش کی۔

ڈی،پی،او نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اورشہدا کے روح کی ایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی کی۔

ڈی،پی،او نے پولیس افسران اور دفتری سٹاف سے تعارفی میٹنگ کی اور ساتھ ہی پولیس لائن کا دورہ بھی کیا۔

شعبہ جات کی معائنے کے دوران ہر ایک شعبے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی خصوصی ہدایات دیں۔

ڈی،پی،او نے پولیس لائن میں موجود جوانوں کے مسائل سن کر بروقت حل کرنے کی احکامات جاری کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button