محکمہ تعلیم سے سبکدوش ہونے والےاساتذہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Spread the love

چکدرہ(احسان اللہ سے) محکمہ تعلیم سے سبکدوش ہونے والے ایس ڈی ای او رضا شاہ ، فیروز بخت اور طاہر اللہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب ، تنظیم اساتذہ آدینزئی لوئر دیر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم اپر چترال کے ڈسٹرکٹ آفیسر مفتاح الدین ، تنظیم اساتذہ کے سابق ضلعی صدر مشتاق الرحمان ، ضلعی جنرل سیکرٹری عزیز احمد ، سکول لیڈر حافظ فیض ربانی ، کیتیاڑی سرکل کے اے ایس ڈی ای او محمد طارق ، سید لیاقت الملک باچا ، جماعت اسلامی کے تحصیل امیر ڈاکٹر بشیر محمد ، پی کے 15 کے نامزد امیدوار عزیز اللہ خان ، سلطنت یار ایڈووکیٹ اور کلیم اللہ سمیت دیگر نے ریٹائرڈ ہونیوالے رضا شاہ، فیروز بخت اور طاہراللہ کی بحیثیت اساتذہ تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

اور کہا کہ قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں ان کا کلیدی کردار رہاہے جسے کسی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا ، ایس ڈی ای او (ر) محمد رضا شاہ نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے انعقاد پر تنظیم اساتذہ سمیت علاقہ بھر کے ماہرین تعلیم ، اساتذہ اور اپنے شاگردوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین کو سوینئرز ، شیلڈز اور دیگر تحائف پیش کی گئیں جبکہ حاجی محمد صادق ، رحیم اللہ ایڈووکیٹ ، حاجی نذیر محمد اور کوٹی باچا سمیت علاقہ کے سیاسی ، سماجی ، سرکاری شخصیات اور ماہرین تعلیم نے تقریب میں شرکت کی ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button