2023 میں عمرہ زائرین کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Spread the love

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ سال 1 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار عازمین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ یہ تعداد 2022 عمرہ زائرین کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سال 2023 عمرہ زائرین کی تعداد کے لحاظ سے ریکارڈ ساز سال تھا۔

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ 2019 میں سعودی عرب آنے والے عازمین کی سب سے زیادہ تعداد 85 لاکھ تھی لیکن یہ ریکارڈ گزشتہ سال ٹوٹ گیا۔

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ساڑھے 13 ملین عمرہ زائرین نے سعادت حاصل کی اور یہ سب عمرہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے مربوط اور غلطیوں سے پاک نظام کی وجہ سے ممکن ہوا۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر سے عمرہ زائرین کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوگا۔ اس کو یقینی بنانے کے لیے 1.3 بلین ڈالر سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

وزیر حج و عمرہ کے مطابق ان منصوبوں سے عمرہ زائرین کو ریلیف ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button