رانچی: بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں ہندوتوا کے غنڈوں نے قرآن پاک کے ایک نسخے کو آگ لگانے کی جرات کی جس سے مسلمانوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی اور بنجر دل کے جنونی غنڈوں نے ضلع جمتارہ میں فتح پور بازار مسجد کے قریب ایک میدان میں قرآن پاک کے اوراق کو آگ لگا دی۔
یہ بات اس وقت سامنے آئی جب مسلمان بچے مسجد سے کچھ فاصلے پر واقع میدان میں کرکٹ کھیلنے گئے۔ جابجا قرآن کے جلے ہوئے اوراق دیکھ کر اس نے مسجد کے امام کو اطلاع دی۔
اس دلخراش واقعہ پر مسلمانوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں جمع ہوگئی اور لوگ مشتعل ہوگئے تاہم مسجد کے امام مولانا ذوالفقار نظامی نے لوگوں کو جذبات پر قابو پانے کی ہدایت کی اور ثبوتوں کے ساتھ تھانے چلے گئے۔
پولیس نے مسجد کے امام کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
امام مسجد نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ سماج دشمن عناصر کی جانب سے سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔