ویڈیو کال کو دلچسپ بنانے کے لیے اہم فیچر پر کام جاری

Spread the love

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ویڈیو کالز کے دوران میوزک آڈیو شیئرنگ کا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی نے کچھ بیٹا صارفین کے لیے ایک ساتھ ویڈیو اور میوزک آڈیو سننے کا فیچر جاری کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب کوئی صارف کال کے دوران اسکرین شیئر کرتا ہے تو ان کی ڈیوائس پر چلنے والی آڈیو کال پر موجود دیگر لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کی جائے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ فیچر پرسنل کالز میں بھی اتنا ہی اچھا کام کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر نہ صرف گروپ چیٹس میں یکجہتی کا احساس پیدا کرے گا بلکہ دو افراد کے درمیان ہونے والی نجی گفتگو میں بھی ایک دلچسپ اضافہ ہوگا۔

مزید برآں، صارفین کال کے دوران ایک ساتھ ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کو ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئرنگ فیچر کے ساتھ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button