ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے والے پالیسی ہولڈر کے اہل خانہ کو چیک دیدیا گیا

Spread the love

لوئیر دیر) داوود فیملی تکافل کی جانب سے ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے والے پالیسی ہولڈر ویلج کونسل سیکرٹری عزیز اللہ خان اف بانڈئی میدان کے اہل خانہ کو ساڑھے تین لاکھ روپے کا چیک دیدیا

جبکہ داوود فیملی تکافل کی جانب سے ائندہ دس سالوں تک سالانہ ایک لاکھ روپے ان کے بیٹے کو تعلیم اورشادی کے لئے دئے جاینگے

ان خیالات کا اظہار داوود فیملی تکافل تیمرگرہ کے زونل منیجر میاں شاکر اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انھوں نے بتایا کہ ویلج کونسل سیکرٹری میدان عزیز اللہ خان نے داوود فیملی تکافل کے ساتھ ایک سال قبل 30ہزار کا پالیسی لیا تھا جوکہ گزشتہ ماہ وہ ایک ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہوگئے تھے

جس پر زونل منیجر داوود فیملی تکافل میاں شاکر اللہ نے ٹیم کے دیگر ارکان عدنان، صہیب اور امید وار صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل، وی سی ناظم گلگوت باچا خان کے ہمراہ مرحوم سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عزیز اللہ خان کے رہائش گاہ میدان بانڈئی پر ان کے بیٹے محسن کو ساڑھے تین لاکھ روپے کا چیک دیا جبکہ ائندہ دس سالوں تک انہیں سالانہ ایک ایک لاکھ روپے ان کی تعلیم اور شادی کے لئے دئے جاینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button