واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر

Spread the love

کیلیفورنیا: میٹا کی سب میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے آئی او ایس صارفین کے لیے اسٹیکر بنانے، ایڈیٹنگ اور شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق، صارفین اب اپنی چیٹس کو مزیدار بنانے کے لیے فوری طور پر کسی تصویر کو اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں گے، یا موقع پر میم بھیج سکیں گے۔

اسٹیکر فیچر سب سے پہلے واٹس ایپ نے 2018 میں متعارف کرایا تھا۔ ابتدائی طور پر، کمپنی نے اپنے اسٹیکر پیک کی پیشکش کی، بعد میں تھرڈ پارٹی اسٹیکر پیک کو اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی۔

تاہم اب تک صارفین کو اپنے اسٹیکرز بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس پر انحصار کرنا پڑتا تھا اور اب میسجنگ پلیٹ فارم ان ایپس پر انحصار ختم کرتے ہوئے براہ راست ایپ میں یہ سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں، واٹس ایپ نے واضح کیا کہ صارفین اب گیلری سے اسٹیکرز کو چننے اور شیئر کرنے کے بجائے ایپ کے اندر ہی اسٹیکرز بنا سکیں گے، اور اس اضافہ سے ایپ کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سیکیورٹی سے فائدہ ہوگا۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر فی الحال iOS صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہ آیا یہ فیچر اینڈرائیڈ میں متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button