
لوئردیر (احسان اللہ شاکر سے)
شعراء اپنے شاعری کی ذریعے قوم کی بہتر مستقبل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں،شعراء اپنے فلسفے سے قوم کی رہنمائی کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان نے بلامبٹ میں وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تکمیل کے سلسلے میں محکمہ سپورٹس اور ڈسٹرکٹ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ محفل مشاعرہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صافی، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر اعجاز احمد کے علاوہ ممتاز ادیبوں نے شرکت کی، تقریب سے اپنی خطاب میں اے ڈی سی بشیر خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی احکامات کے روشنی میں اسی طرح تقاریب کا انعقادکررہےہیں ،تاکہ چھپے ہوئے ٹینلٹ اجاگر کیا کرسکے، انہوں نے کہاکہ شعراء ائندہ نسلوں کی بہتر مستقبل کیلئے اچھی شاعری کریں تاکہ علم کی روشنی پھیل سکے اور قوم کے بچے تشدد اور منشیات سے بچ کربہتر مستقبل کی حصول کیلئے مفید شہری بن سکے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ
ایسے ایونٹ کا مستقبل میں بھی انعقاد کریگی تاکہ شعراء کی حوصلہ افزائی کیساتھ ان کے کلام کے ذریعے بیداری بھی پیدا کیا جاسکے، تقریب سے اپنی خطاب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ شاعری بہت مشکل کام ہے لیکن یہ ذہنی صلاحیت ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی اسلئے شعراءہمت نہیں ہاریں گے، شعراء اپنی شاعری کے زریعے قوم بیدار کرسکتے ہیں ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے، ہم امید کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ شعراء کی مدد کریگی ، انہوں نے شعراء اور ادیبوں ہر زور دیا کہ شاعری کے زریعے نقل کی روک تھام کیلئے کام کریں اور اس ناسورکو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے شعراء سے کہا کہ وزن اور بہر کا خیال ضرور رکھے، تقریب میں ضلع بھر سے شاعروں، ادیبوں، سکول کے بچوں کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں ممتاز شعراء مسلم خان وصال، عبدالکبیر مستان اور دیگر نے اپنے اپنے کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کئے تقریب کے اخر میں شعراء میں توصیفی سرٹیفکیٹس تقسیم کی گئیں