ذاتی مفاد کو ترجیح دینے پر 3 افغان کرکٹرز کے خلاف کارروائی

Spread the love

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ذاتی مفاد کو ترجیح دینے پر 3 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن تین کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے ان میں مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین حق شامل ہیں۔ افغان بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو 2 سال تک لیگ میچز کھیلنے کا این او سی نہیں دیا جائے گا۔ تینوں کھلاڑیوں نے بورڈ سے یکم جنوری 2024 سے شروع ہونے والے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ سے دستبردار ہونے اور فرنچائز ٹورنامنٹس میں کھیلنے کی اجازت مانگی تھی۔

مزید پڑھیں:ٹیم انتظامیہ نے سخت ایکشن شروع کر دیا، کھلاڑیوں پر جرمانے ہوں گے

افغان بورڈ کمیٹی کی جانب سے کھلاڑیوں کے خلاف کی گئی سفارش کے مطابق تینوں کھلاڑی ایک سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رہیں گے جب کہ ان کھلاڑیوں کو جاری کیا گیا این او سی فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ یہ 2 سال کے لیے ہے۔ او سی حاصل کرنے کے لیے نااہل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button