دوسرا ٹی20؛ کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

Spread the love

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ہیملٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

اوپنر ڈیون کونوے 20 رنز بنانے کے بعد عامر جمال کا شکار بنے۔

فن ایلن نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز بنائے جب کہ کپتان کین ولیمسن 26 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہو گئے جس کے بعد ڈیرل مچل 17، گلین فلپس 13، مارک چیپ مین 4 اور ایڈم ملنے صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی نے 2 جب کہ اسامہ میر اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button