پی ایس ایل؛ افتتاحی میچ آئی ایل ٹی 20 فائنل سے متصادم

Spread the love

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شیڈول جاری ہوتے ہی ایک اہم معاملہ سامنے آگیا۔

متحدہ عرب امارات (آئی ایل ٹی) لیگ کے آخری دن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ٹکراؤ ہوگیا، قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی سمیت 5 کرکٹرز متحدہ عرب امارات میں شیڈول کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیم کے پانچ میں سے چار کھلاڑی ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں

جبکہ کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کے بھی دونوں مقابلوں میں معاہدے ہیں جنہیں لیگ میں شرکت کے لیے اپنے کنٹریکٹ کی شرائط پر فیصلہ کرنا ہو گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button