
سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے کبل میں ملزم نے عدالت کے سامنے سابقہ بیوی پر فائرنگ کردی جس سے وہ بال بال بچ گئی۔پولیس کے مطابق ملزم مومن خان سکنہ سربالا نے تاریخ پیشی کے لئے آنے والی سابقہ بیوی مسماۃ (ن)پر فائر کھول دیا جس سے وہ بال بال بچ گئی موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لیکر تھانہ کبل کی پولیس کو حوالے کردیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔