تھانہ جوڑ پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم میں 01 کلو چرس،478 گرام ہیروئن برآمد۔

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے) تھانہ جوڑ پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم میں دوران پیدل گشت/ناکہ بندی کامیاب کاروائی، 01 کلو چرس،478 گرام ہیروئن برآمد۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہ حسن (پی ایس پی) کے خصوصی احکامات پر منشیات کے خلاف جاری مہم میں ایس ڈی پی او پیربابا روشن زادہ خان اور ایس ایچ او تھانہ جوڑ انور سعید خان کے زیر نگرانی ASI ظفر حسین خان ہمراہ پولیس ٹیم نے موت کے سوداگروں کیخلاف دوران پیدل گشت/ناکہ بندی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم نجیب اللہ ولد حمید اللّٰہ ساکن علی شیر خیل جوڑ کے قبضے سے 01کلو 65 گرام چرس اور 478 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ جوڑ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button