پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مرادسعید کے کاغذات نامزدگی مسترد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مرادسعیدسمیت سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی ،سابق ایم این اے سلیم رحمان اورسابق ایم پی اے کے شرافت علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئے گئے ۔ سابق وفاقی وزیر مرادسعید نے حلقہ این اے 3ا ورحلقہ این اے 4 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔جمعہ کے روزحلقہ این اے 4 کے ریٹرننگ آفیسر نے اشتہاری ملزم ہونے پرکا غذات مسترد کروائے تھے ۔تاہم 8 سے زائد مقدمات میں روپوش ہونے پر ان کے کاغذات مسترد کردئے گئے جبکہ این اے 3 کے ریٹرنگ آفیسر آج ہفتے کے روزفیصلہ کریں گے ۔

مزید پڑھیں: پارٹی کے منشور کو حتمی شکل دیدی گئی ہے,محمودخان

مرادسعید 9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں۔حلقہ این اے 4پر سابق ایم پی اے فضل حکیم خان کے کاغذات بھی شیڈول فور کے تحت مسترد کردئے گئے ہیں۔ حلقہ این اے 2پر سابق ایم این اے سلیم الرحمٰن ،پی کے 7 پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی اور پی کے 3 پر سابق ایم پی اے میاں شرافت علی کے کاغذات بھی شیڈول فورکے تحت مسترد کردئے گئے ہیں ۔ تحریک انصاف کے وکلاء سہیل سلطان ایڈووکیٹ اور کمال خان ایڈووکیٹ نے آروزکے فیصلوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں جانے کا اعلان کیا ہے اور اس اقدام کو غیر قانونی اور غیرآئینی قرارددیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button