سوات(بیورورپورٹ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے سوات کا دورہ کیا اورسوات میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر کا افتتاح کیا ۔ اس سے قبل آئی جی پولیس ڈی پی اوآفس پہنچے تو آرپی او ملاکنڈ ڈویژن محمدعلی گنڈاپور ،ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈپٹی کمشنرسوات ڈاکٹر قاسم علی نے ان کا استقبال کیا ۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ آئی جی پولیس نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی نے سوات سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے حوالے سے بہت اچھا کام کیا ہے ۔
تھانہ جوڑ پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم میں 01 کلو چرس،478 گرام ہیروئن برآمد۔
صرف جنوبی اضلاع میں امن وامان کے حوالے سے ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے لیکن وہاں پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں اورہمیں خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمے داری ہے اور جب تک الیکشن کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا ،اس وقت تک م اپنی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر کی بدولت سوات کے اہم مقامات کی بہتر نگرانی کی جائے گی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ ان کاکہناتھا کہ کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر کی بدولت سیاح خود کو محفوظ تصور کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کسی کو امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گےاور پولیس کے جوان ہر قسم حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔