دیر(بیورو رپورٹ ) دیر کے نواحی علاقے سلام کوٹ ہاتن درہ میں بارات میں شامل گاڑی گہرے کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق, جبکہ پانچ زخمی ہوئے , زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیے گئے, واقعات کے مطابق اج شام سے قبل دیر کے نواحی سلام کوٹ میں شادی کے تقریب میں جانے والے باراتیوں کے قافلے میں شامل ڈاٹسن گاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری, مقامی افراد اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نیتجے میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور برھان الدین ولد غلام رسول جان , نور بی بی زوجہ ولی, زوجہ معراج اور نامعلوم سمیت دو خواتین , ایک بچہ اور مرد شامل ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیر منتقل کیا گیا جس میں دو سیریس زخمیوں کو پشاور ریفر کردیا گیا۔