
کراچی: روہت شرما ‘ریٹائرڈ آؤٹ یا ریٹائرڈ ہرٹ’ سپر اوور کا تنازع منظر عام پر آگیا۔
افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی ٹیم نے 2 سپر اوورز کے بعد کامیابی حاصل کی،
میزبان کپتان روہت شرما پہلے سپر اوور میں بظاہر ریٹائر ہو گئے لیکن پھر وہ دوسرے سپر اوور میں بھی بیٹنگ کے لیے آئے۔
آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر کوئی بلے باز پہلے سپر اوور میں آؤٹ ہو جاتا ہے تو وہ دوسرے سپر اوور میں بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکتا۔
وہ ناٹ آؤٹ ریٹائر ہوئے، پھر دوبارہ بلے بازی کے اہل ہوگئے۔