
"منشیات سے انکار , زندگی سے پیار ”
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے ساتھ ساتھ منشیات کے نقصانات کے متعلق عوام میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI منیرالملک نے مقامی عمائدین کے ساتھ کھلی کچھری کا انعقاد کیا ۔جسمیں علمائے کرام, معتبرات علاقہ اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کچھلی کچہری سے اپنے خطاب میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون منیرالملک نے شراکاء کو منشیات کے استعمال کے نقصانات کے بارے میں بتایا۔
انھوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے میں مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے متعلق اطلاع پولیس کو دیں ۔
علمائے کرام سے خصوصی گزارش کی گئی کہ وہ ہر جمعہ کے دن خطبات میں منشیات کے نقصانات کے متعلق بات کریں۔
منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی ضمانت کے لئے تھانوں یا عدالتوں میں نہ جائیں ۔
کھلی کچھری میں شریک تمام افراد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے میں اپنے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ لوئرچترال میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور التجا کی کہ آئیندہ بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔