بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑا فوجی آپریشن شروع کردیا

Spread the love

سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق وادی کشمیر کو جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں سے ملانے والے پیر پنجال پہاڑی سلسلے کے دونوں جانب شروع ہونے والے آپریشن کو ’شکتی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ایک طرف شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں اور دوسری طرف ہمالیائی نچلے اضلاع راجوری اور پونچھ میں بیک وقت فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد وادی جموں و کشمیر میں آزادی کے حامی آوازوں کو خاموش کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور بدنام زمانہ بھارتی ایجنسیوں نے بھارتی یوم جمہوریہ سے چند روز قبل مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے جاری قتل و غارت، گرفتاریوں، خواتین کی تذلیل اور املاک کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button