باجوڑ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں عالمی یوم تعلیم کے سلسلے میں آگاہی واک

Spread the love

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ باجوڑ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعلی رضا کے سربراہی میں عالمی یوم تعلیم کے سلسلے میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران، این جی اوز کے عہدیداران، میڈیا کے نمائندوں اور رضاکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد ریاض اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی نے عالمی یوم تعلیم کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں اور چلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے۔

انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم اور خواندگی کو عام کرکے ہی عالمی برادری میں ایک باعزت مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی ایک مہذب، پرامن اور مثالی معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے۔آج کے جدید دور میں صرف وہی اقوام ترقی کی منازل طے کرسکتی ہیں جو علم و دانش کے خزانوں سے لیس ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button