اسلام آباد: عالمی قیمتوں میں کمی اور شرح مبادلہ میں اضافے کے باعث آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 جنوری 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے، پیٹرول کی قیمت فروخت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ 9 فی لیٹر۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا قیمتوں سے متعلق اپنی سمری آج وزارت پیٹرولیم کو بھیجے گا، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔