باجوڑ میں تعلیم سب کیلئے (علم د ٹولو دپارہ ) پروگرام کے تحت بنیادی مہارتیں بڑھانے کے عنوان سے تیسرا ٹریننگ اختتام پذیر ہوگیا۔
شرکاء میں الیون کور کی جانب سے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
تحصیل سلارزئی کے علاقہ باٹوار میں منعقدہ تقریب میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس بریگیڈئیر محسن جاوید اور ایس پی انویسٹی گیشن سمیت 75 قومی مشران نے شرکت کی۔
اس پروگرام کے تحت 25 دسمبر 2023 سے لیکر 15 جنوری 2024 تک تحصیل سلارزئی سے تعلق رکھنے والے 65 نوجوانوں کو مختلف مہارتیں سکھائے گئی جن میں الیکٹریشن ، گاڑٰی کی مرمت ، ڈرائیونگ ، بنیادی کمپیوٹر سکیلز ، آفس ایپلی کیشنزاینڈ فری لانسنگ شامل ہیں۔
کورسز مکمل کرنیوالے نوجوانوں میں اختتامی تقریب کے دوران سرٹیفکیٹس تقسیم کی گئی ۔
اس دوران طلباء نے دوران ٹریننگ سیکھے گئے مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا جبکہ قومی مشران نے تعلیم سب کیلئے پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشران نے کہاکہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے کیونکہ تعلیم ہی انسان کو معاشرے کا ایک مفید اور کارمد شہری بناتاہے
انھوں نے کہاکہ ترقیاتی یافتہ ملکوں کے ترقی ا ور کامیابی کا راز تعلیم ہے اور تعلیم کے بغیر دنیاء میں ترقی اور کامیابی کا حصول ناممکن ہے ۔
انھوں نے طلباء سے کہاکہ وہ اپنی تما م تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کریں اور شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے والدین ۔ قوم اور علاقہ کا نام روشن کریں۔
دوسری جانب تقریب کے بعد قومی مشران کا باجوڑ سکاوٹس کےساتھ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں قومی مشران نے مطالبہ کیا کہ باجوڑ میں تعلیمی اداروں کی بہت کمی ہے لہذا حکومت فوری طورپر علاقے میں مزید سکولوں کا قیام عمل میں لائے۔
انہوں نے اس پروگرام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس طرح کے مزید پروگرام بھی منعقد کی جائے۔
قومی مشران نے منشیات کے خلاف کاروائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس منشیات کے خاتمے پر توجہ دیں اور منشیات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے