سوات: اسلام پور میں مدرسہ انوار القرآن کا افتتاح

Spread the love

سوات (بیوررورپورٹ) سوات کے علاقے اسلام پور میں مدرسہ انوار القرآن کا افتتاح کر دیا گیا،، اس حوالے سے جامع مسجد میجر صاحب اسلام پور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے علمائے کرام اور عمائدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہتم مدرسہ مولانا سعدا للہ جان، مفتی عنایت اللہ، قاری میاں طاہر جان اور دیگر نے کہا کہ دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے،دنیا وی تعلیم سے صرف دنیا میں رہنما ئی حاصل ہوتی ہے لیکن دینی تعلیم سے انسان کو دنیا و اخرت دونوں کے رہنمائی حاصل ہوجاتی ہے اسلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے اراستہ کرنے کیلئے اپنا کردار اداکریں،اس موقع پر مہتمم مدرسہ مولانا سعداللہ جان، سابق ضلعی کونسلر شاہ ولی خان، مفتی عنایت اللہ اور دیگر معزز ین نے فیتہ کاٹ کر مدرسے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button