دنیا بھر میں اقوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جہاں بنیا دی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے وہیں صاف ستھرا ماحول بھی انسان کے لئے ناگزیر ہے کیونکہ ایک صحت مند انسان ہی بطور ایک ذمہ دارشہری اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نبھا سکتا ہے۔
مختلف ادوار میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے دیگر مسائل کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے مسائل پر وقتا فوقتا توجہ دی جاتی رہی ہے لیکن کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے اور نہ ہی کوئی مستقل حل نکلا۔
خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے اس مسئلے کو انتہائی اہم اور سنجیدہ لیتے ہوئے نہ صرف واٹر ایند سینیٹیشن سروسز کمپنیزبنائیں
بلکہ خیبر پختونخوا کے شہروں کو مزید ترقی دینے، صفائی، نکاسی آب اور صاف پانی کی ترسیل کے مسائل کو مکمل طور پر حل کرنے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کے مدد سے خیبر پختو نخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے اربوں روپے کے پراجیکٹس بھی واٹر ایند سینیٹیشن سروسز کمپنیز کے حوالے کئے گئے ہیں۔
ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ2017 سے کوہاٹ شہر کے 6 اربنز اور کوتل ٹاؤن شپ میں صفائی، نکاسی آب اور پانی کی ترسیل کا کام بخوبی سرانجام دے رہا ہے۔
اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ شہریوں کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوا اور حکومتی سطح پر بھی ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
ڈبلیو ایس ایس ایس سی کوہاٹ کی اسی محنت اور بہترین کارکردگی پر خیبر پختونخوا سیٹیز امپروومنٹ کے اربوں روپے کے 4میگا پراجیکٹس ڈبلیوایس ایس سی کوہاٹ کے حوالے کئے گئے ہیں
جن کا باقاعدہ افتتاح دسمبر 2022 میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کر چکے ہیں جن میں کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس، میلم وومن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام، سیوریج سسٹم کی بحالی اور نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر(کے ڈی اے) اور واٹر سپلائی سسٹم کی بحالی شامل ہے۔
کوہاٹ شہر میں پینے کے صاف پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے خیبر پختوانخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ میں 353کلومیٹر لمبی پانی کی پائپ لائن کو مکمل طور پر تبدیل کیا جائے گا۔
پراجیکٹ میں ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے موجودہ 20ٹیوب ویلز کی بحالی کا کا م کیا جائے گا اور پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 10نئے ٹیوب ویلز بنائے جائیں گے۔
عوام کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کے لئے 5 نئے ہیڈریزروائرز اور 3نئے سرفس ریزروائر ز بنائے جائیں گے۔لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے واٹر سپلائی کا نیا سسٹم مکمل طور پر سولرآئز کیا جائے گا۔
کے ڈی اے فیز 2میں نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر زوروشور سے جاری ہے جس کا کل رقبہ 13 ایکڑ ہے اور اس میں 3ملین گیلن پانی روزانہ کے حساب سے ٹریٹ کیا جائے گاجو کہ آگے آبپاشی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ کے ڈی اے میں 75 کلومیٹر لمبا سیوریج نیٹ ورک مکمل طور پر تبدیل کیا جائے گا۔
سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے کے ڈی اے میں دو جگہوں پر پمپنگ سٹیشنز بھی بنائے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا سیٹیزامپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت کوہاٹ کی خواتین کے لئے نئے اور جدید طرز کے میلم وومن بزنس ڈیولپمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کوہاٹ کے شہریوں کو سپورٹس کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوہاٹ سپورٹس کمپلکس کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے اور ان دونوں پراجیکٹس کا اب تک 40%کام مکمل کیا جاچکا ہے۔
ان تمام پراجیکٹس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ ٹیم کے مشنز باقاعدگی سے کوہاٹ کا دورہ کرتے ہیں اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف روف اور چیف انجینئر میاں محسن گل کی طرف سے ان کو تما م منصوبوں پر جاری کام کے بارے میں بریفنگ دی جاتی ہے۔
ان پراجیکٹس کی کامیابی سے کوہاٹ بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا اور صفائی اور صاف پانی کی ترسیل کے مسائل ختم ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ نے سال 2023 شہر سے 39900ٹن کچراٹھا کر ا ور 209کلو میٹرڈرینز صاف کر کے شہر کی صفائی میں اپنا کردار کیا۔