نگران وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر کراچی کو گرانفروشی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Spread the love

کراچی:  قائم مقام وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کمشنر کراچی کو سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے دکانداروں کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کر دی ہے۔

اتوار کو تمام اضلاع میں دکانداروں کے خلاف مہم شروع کر دی گئی۔

کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کے مطابق 234 ہاکروں کے خلاف 13 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا،

ضلع مشرقی میں 11 ہاکروں کے خلاف 3 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کورنگی میں 30 ہاکرز کو 300 روپے جرمانہ کیا گیا۔

ضلع ملیر میں 69 ہول سیلرز پر 3 لاکھ 22 ہزار روپے، ضلع وسطی میں 29 ہول سیلرز پر 29 لاکھ 67 ہزار روپے اور ضلع غربی میں 27 ہول سیلرز پر 73 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

ضلع کیمڑی میں 28 ہول سیلرز پر 65 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع جنوبی میں 40 ہول سیلرز پر 3 لاکھ 36 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

قائم مقام وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم جاری رکھیں، سرکاری نرخ پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے، معاشرے کو اس جرم سے نجات دلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button