باہر الزامات لگاتے ، یہاں ریلیف مانگتے ہیں، چیف جسٹس کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

Spread the love

اسلام آباد: چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ باہر جا کر الزامات لگاتے ہیں، یہاں آپ ریلیف مانگتے ہیں۔

ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان مکالمہ ہوا، جس میں چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ صاحب آپ باہر جا کر الزامات لگاتے ہیں۔ .

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک طرف آپ کو عدلیہ پر اعتماد نہیں تو دوسری طرف آپ ریلیف بھی مانگتے ہیں۔

سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی کے بانی توشہ خانہ کی نااہلی کیس میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست جلد سماعت کے لیے دائر کی جائے۔ جو بھی ریلیف ملے گا وہ قانون کے مطابق دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button