ایران کے عراق میں اسرائیل کے ’جاسوس ہیڈکوارٹر‘ اور امریکی قونصلیٹ پر حملے

Spread the love

تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے اسرائیل کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر، امریکی قونصلیٹ اور عراق میں کرد جنگجوؤں کے ایک اجتماع کو بیلسٹک میزائل حملوں میں نشانہ بنایا، جبکہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے شام اور عراق میں اسرائیلی، کرد اور داعش کے متعدد ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے جس میں کئی علیحدگی پسند کردوں کی جانیں گئیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب نے عراق میں کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے دارالحکومت اربیل میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اور ایران مخالف دہشت گرد گروپوں (کرد جنگجوؤں) کے ایک گروپ کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل داغے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ عراق میں یہ میزائل حملے کرمان اور رشک میں کرد دہشت گردوں کے ہاتھوں ہمارے عزیز ہم وطنوں کے ایک گروپ کے ناحق قتل کے جواب میں کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button