نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عباس آفریدی زخمی ہو کر میچ سے باہر ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نوجوان فاسٹ باؤلر عباس آفریدی پٹھوں میں درد کے باعث کیوی ٹیم کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
فاسٹ بولر کے ایم آر آئی اسکین سے کوئی بڑی انجری سامنے نہیں آئی تاہم انہیں تیسرے میچ میں آرام دیا جائے گا جب کہ اگلے دو میچز کے حوالے سے بھی جلد فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف بقیہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کین ولیمسن نے 15 گیندوں میں 26 رنز بنائے اور انجری کے باعث ریٹائر ہو گئے جب کہ ان کے بعد ٹم ساؤتھی نے ٹیم کی کمان سنبھالی۔