عبدالولی خان یونیورسٹی سے تیمرگرہ عبدالولی خان یونیورسٹی کیمپس کو 350ملازمین کی ممکنہ منتقلی پر دیر قامی پاسون کا اظہار تشویش

Spread the love

لوئیر دیر
مردان عبدالولی خان یونیورسٹی سے تیمرگرہ عبدالولی خان یونیورسٹی کیمپس کو 350ملازمین کی ممکنہ منتقلی پر دیر قامی پاسون کا اظہار تشویش مزکورہ ملازمین کو کسی بھی صورت تیمرگرہ کیمپس کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں دینگے بھر پور مذاحمت کا اعلان اس حوالے سے دیر قامی پاسون لوئیر دیر کے صدر ملک شاہ نسیم یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مردان یونیورسٹی کے وی سی کی جانب سے مبینہ طور مردان یونیورسٹی کے 350ملازمین کو عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں کھپانے اور منتقل کرنے کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لوئر دیر میں بے روزگاراعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہیں اس لئے باہر اضلاع سے لوئر دیر تیمرگرہ کو ملازمین منتقل کرنا یہاں کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور ان کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے اور ہم کسی کو لوئر دیر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے اور مردان عبدالولی خان یوینورسٹی کے ملازمین تیمرگرہ کیمپس منتقل کرنے کی بھر پو رمذاحمت کرینگے انھوں نے گورنر حاجی غلام علی سے مطالبہ کیا کہ وہ عبدالولی یونیورسٹی مردان کے وی سی کے اس اقدام کا نوٹس لیں بصورت دیگر لوئر دیر کے عوام راست اقدام اور شدید احتجا ج پر مجبو رہونگے جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button