ملاکنڈ: برفباری کے نتیجے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں کمشنر ڈویژن کا دورہ

Spread the love

اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر)

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن دو دن اپر چترال میں قیام کریں گے اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اپر چترال پہنچنے پر محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپنے معزز مہمان کا استقبال کیا۔لیویز اپر چترال کے ایک چوق و چوبند دستے نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو سلامی پیش کی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی اور حالیہ شدید برفباری کے نتیجے میں سڑکوں کی بندش، مواصلات کے نظام کا درہم برہم ہونا، واٹر سپلائی سکیمز کی تباہی اور دوسرے متاثرہ سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو حالیہ برفباری کے نتیجے میں نقصانات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ایگزیکٹیو انجنئیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈویژن کو اپر چترال کے تمام منقطع شدہ راستوں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ روڈ بندش سے متعلق ائندہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ سڑکوں کی بحالی کے لئے خطیر رقم پہلے ہی سے ایگزیکٹو انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈویژن اپر چترال کو منتقل کئے جاچکے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ایگزیکٹیو انجنئیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈویژن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بلا تفریق سڑکوں کی بحالی کے لئے احکامات جاری کیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بتایا کہ وہ دو دن تک اپر چترال میں قیام کرکے بحالی کے سرگرمیوں کا بذات خود جائزہ لیں گے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button