باجوڑ: قدرتی آفات کی وجہ سے شہید ہونے والے افراد کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم

Spread the love

باجوڑ میں حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے وجہ سے شہید ہونے والے افراد کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم۔تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 19 ڈاکٹر حمید، ایم پی کے حلقہ پی کے 20 انور زیب خان اور حلقہ پی کے 21 ایم پی اے انجنیئر اجمل خان کے نمائندہ اور سابق ایم این اے گل داد خان کے فرزند اشفاق کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے ڈی سی آفس میں حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کی وجہ سے شہید ہونے والے افراد کی ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ حمزہ ظہور، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر P DMA بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button