ملاکنڈ: سابقہ طلبہ کی چوتھی بیٹھک کی روداد

میرے بچپن کے دن

Spread the love

مالاکنڈ ( رپورٹ مدثرطاہریوسفزئی) یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ انسان کے لیے ان کا سہانا دور جوانی کا ہوتا ہے اور جب یہ جوانی رخصت ہوجاتی ہے تو اس جوانی کی سہانی یادیں انسان کے آخری عمر میں ایک نئے جذبے اور ولولے کا سبب بنتی ہیں جس کی وجہ سے انسان خودکو پھروہی جوان محسوس کرتا ہے جبکہ بڑھاپا وہ ہوتا ہے جس میں انسان اپنے آپ کو تنہا اور بے بس تصور کرتا ہے لیکن اس دوران یہی پرانی اور گزری ہوئی یادیں ان کا حوصلہ بڑھاتی ہیں اور انہی یادوں کے سبب انسان کو جینے کا حوصلہ ملتا ہے لیکن بعض یادیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو ذہن پر انمٹ نقوش چھوڑجاتی ہیں جیسے سکول اور کالج کی یادیں جو آخری عمر تک انسان کا پیچھا کرتی ہیں لیکن اگر یہ یادیں خوشگوار ہوں تو پھر ہم تصوراتی دنیا کے ذریعے اس سنہرے ماضی میں چلے جاتے ہیں اس وقت کسی کی فکر نہیں تھی اور بے فکری کا یہ زمانہ بڑا خوب صورت اور سہانا ہوتا ہے اور انسان جب بھی یہ گزراہوا زمانہ اور وقت کرلیتا ہے تو وہ بڑی خوشی محسوس کرتا ہے اس حوالے سے دیکھا جائے تو گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن برائے ایلمنٹری ٹیچرز تھانہ ملاکنڈ میں بھی آج سے تقریباً37سال قبل یعنی1986-87میں مردان، ملاکنڈ،صوابی،دیر اور دیگر اضلاع کے نوجوانوں نے حکومت کی باقاعدہ منظوری سے ٹیچنگ ٹریننگ حاصل کی تھی اور 9ماہ کی ٹریننگ کے بعد اپنے اپنے اضلاع کے سرکاری سکولوں میں مختلف پوسٹوں پر تعینات ہوگئے اور اپنی تعیناتی کے بعد ان کے ایک دوسرے سے فاصلے بڑھ گئے تھے اگر چہ ان میں بعض کا ایک دوسرے سے رابطہ رہا لیکن چونکہ اس وقت موبائل فون نہیں تھا لہٰذا یہ فاصلے کچھ محدود قسم کے تھے لیکن جب موبائل فون آیا تو یہ فاصلے سمٹ گئے دوستوں کے درمیان رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن برائے ایلمنٹری ٹیچرز تھانہ ملاکنڈ میں پڑھنے والے طلبہ یعنی موجودہ اساتذہ کے بھی ایک دوسرے رابطے ہونے لگے اور37سال سے بچھڑے ہوئے دوست وٹس ایپ گروپ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑ گئے انہی دوستوں نے ایک دوسرے سے تعلقات کونئے سرے سے بحال کرنے کے لیے مشترکہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا سب سے پہلا پروگرام غازی(تربیلہ) میں دریائے سند ھ کے کنارے منعقد کیا گیا جس کی میزبانی کا شرف ریاض احمد، ریاض الامین اور دیگر ساتھیوں نے حاصل کیا دوسرا پروگرام مردان کے ساتھیوں عبدالاول ضیاء،اعجاز ناصر، ابراہیم بادشاہ، عبداللہ اور دیگر نے تخت بھائی کے تاریخی کھنڈرات میں منعقد کیا جبکہ اس سلسلے کا تیسرا پروگرام درگئی کے نواحی علاقے ورتیر میں جاپان ہاؤس کے پر فضا مقام میں منعقد کیا گیا جس کا اہتمام رشید انور، سید رحمان، ضیاء محمد اورظہور احمد لودھی نے کیا تھا اسی طرح چوتھے پروگرام کو بھی رشید انور، سید رحمان،محمد ظہور، ضیاء محمد اورظہور احمد لودھی کی میزبانی نے رونق بخشی تمام ساتھیوں کی خواہش تھی کہ پرانی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے یہ پروگرام ملاکنڈ میں منعقد کیا جائے لہٰذا شموزو پل کے ساتھ ہی دریائے سوات کے کنارے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام میں مردان، صوابی، ملاکنڈ اور دیر کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں نے شرکت کی اس دوران تمام ساتھی پروگرام سے خوب لطف اندوز ہوئے
اس موقع پررشید انور، خادم حسین،ریاض احمد،اعجاز ناصر،فخرالدین اور دیگر نے ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں 37سال بعد اس بچھڑے ساتھیوں کا آپس میں ملنا ایک خوش آئند امر ہے انہوں نے کہا کہ انسان پرانی یادوں سے چاہے وہ اچھی ہوں یا بری پیچھا نہیں چھڑا سکتابہر حال اس کا کریڈٹ ضیاء محمد اور دیگر ساتھیوں کو جاتا ہے جن کی محنت اور دلچسپی سے یہ وٹس ایپ گروپ بنا اور تمام ساتھی37سال بعد ایک ہی لڑی میں پروئے گئے اور ان کے تعلقات ایک بار پھر استوار ہوئے الہ ڈھنڈ ڈھیری کے ساتھی فضل مولا خیال نے منظوم کلام میں پرانے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بعض ساتھیوں کی جوانی کو شعروں میں سنایا جس سے تمام ساتھی خوب محظوظ ہوئے قبل ازیں تقریب کے تمام ساتھیوں نے اپنے سابقہ گورنمنٹ ایلمنٹری کالج تھانہ جس کا نام اب گورنمنٹ ریجنل پروفیشنل ڈیولپمنٹ سنٹر(RPDC) ہے، کا دورہ کیا جہاں کالج ہٰذا کے پرنسپل محمد شریف اور دیگر سٹاف نے ان کا والہانہ استقبال کیا تمام ساتھی اپنی اپنی کلاسوں اور ہاسٹل کے کمروں میں گئے اور وہاں فوٹو گرافی کی اور سیلفیاں بنائیں کالج ہٰذا کے پرنسپل محمد شریف نے اساتذہ سے باتیں کرتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرانی یادوں کو زندہ رکھنا،اپنے ماضی کو یاد کرنا اور پرانے دوستوں سے تعلقات استوار کرنا اور برقرار رکھنا واقعی زندہ دلی کی نشانی ہے۔آخر میں تمام ساتھی اس عزم کے ساتھ ایک دوسرے سے رخصت ہوئے کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ یوں جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button