
یاسر اعظم سے:
کل گورنر ہاؤس میں تالاش کے متاثرہ خاندان کو وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کے ہاتھوں سے امدادی چیک جائے گا
اس حوالے سے آج مولانا محمد نبی شاہ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وادی تالاش میں ایک ایسا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائیں سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر غمزدہ خاندان سے مکمل تعاون کرے
بعد میں مولانا محمد نبی شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا سے بھی ملاقات کی اور یہ داستان انکی سامنے بھی بیان فرمایا تو انشاء اللہ العزیز کل وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب اور گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی صاحب انکو امدادی چیک دینگے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے
اس حوالے سے آج خؤد بھی مولانا محمد نبی شاہ نے غمزدہ خاندان سے ٹیلی فونیک رابطہ کیا اور انکو تسلی دی اور مستقبل میں تنہا نہ چھوڑنے کا عزم اور اعلان۔