
لوئیر دیر
آل ٹی ایم ایز ایمپلائزدیرلوئر نے اپنے مطالبات کی حق میں تالہ بند ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرہ کیاملازمین نے اپنے مطالبات کی حق میں نعرہ باری کی ٹی ایم اے ملازمین نے دن بھرتمام میونسپل سروسزکو معطل رکھیں جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اس سلسلے میں آل ٹی ایم اے ایمپلائزدیرلوئر نے پی ایل اے اکاونٹ کھولنے اور ملازمین کو سروس سٹرکچر دینے کیلئے جمعرات کے روز تمام ٹی ایم یز میں مکمل تالا بند ہڑتال کیا اور اپنے مطالبات کی حق میں مظاہرہ کیا مظاہرین نے اپنے مطالبات کی حق میں شدید نعرہ باری کی جبکہ ٹی ایم اے ملازمین نے دن بھر تمام میونسپل سروسز معطل رکھیں جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہاآل ٹی ایم اے ایمپلائزدیرلوئر کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر فیض علی خان، سینئر نائب صدر شہاب الدین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل ٹی ایم ایز ایمپلائز سروس سٹر کچر اور پی ایل اے اکاونٹ سے محروم ہے جسکی وجہ سے ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کئی بار ملازمین کی مسائل سے بالا حکام کو آگاہ بھی کیا لیکن صورتحال جوں کی توں ہے اس وجہ سے مجبوری ہوکر احتجاج کا راستہ اختیار کیا انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات جلدازجلد حل نہیں کئے گئے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی جائے گی۔۔۔