لوئیر دیر: نرسنگ کا شعبہ محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے

Spread the love

لوئیر دیر)نرسنگ کا شعبہ محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اور نرسنگ دکھی انسانیت کی خدمت کر ر ہے ہیں دوسرے اقوام کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں سائینس و ٹیکنالوجی کے جدید علوم پر دسترس حاصل کرناہوگا پاکستان کو ایک ملین نرسنگ کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی گورنمنٹ ڈگری کالج تیمرگرہ کے ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسرزشوکت علی، اسلامیہ ما ڈل کالج تیمرگرہ کے پرنسپل فرید اللہ، بلال نرسنگ نرسنگ کالج کے پرنسپل جلال خان، ایم ڈی بلال احمد، گورنمنٹ ہائی سکول چنار کوٹ پرنسپل صلا ح الدین،جے ائی یوتھ لوئر دیر کے صدر عتیق الرحمان، الخدمت فاونڈیشن لوئر دیر کے صدر حفیظ اللہ خاکسار، افسر افغان، تحصیل چئیر مین تیمرگرہ مفتی عرفان الدین ودیگر نے بلال انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز بلامبٹ تیمرگرہ کے زیر اہتمام نرسنگ کے طلباء کے لئے گرینڈ ویلکم پا رٹی کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مختلف نرسنگ کا لجز پرنسپلز، عمائدین علاقہ اور طلبا وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین کا کہنا تھا کہ صرف ڈگری حاصل کرنا تعلیم نہیں نرسنگ کے طلباء وطالبات نرسنگ کے شعبہ میں انقلاب پیدا کرکے دکھی انسانیت کی جزبے کے تحت لوگوں کی خدمت اپنا شعار بنانے کا عزم کریں اور مریضوں کے لئے مسیحاووں کا کر دار ادا کریں انھوں نے کہا کہ بلال انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کوا لٹی تعلیم دیں رہی ہے ان کا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ معاشرہ اور ملک کو باصلاحیت اور قابل نرسنگ دینا ہے انھوں نے کہا کہ بلال ایجوکیشن اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سا ئینسزجلد میڈیکل کالج کا قیام بھی جلد عمل میں لا ئینگے انھوں نے کہا کہ لوئر دیر، اپر دیر کے طلباء وطالبات پہلے نرسنگ کا کورس کرنے کے لئے پشاور، لاہور،اور کراچی جاتے تھے اب طلباء وطلبات کوڈور سٹپ پر نرسنگ کرنے کی سہولیات میسر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button