
لوئیر دیر)دیر بالا دیر لیویز کے 32 اہلکاروں کو ترقی کی رینکس لگائے گئے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر افس دیر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصو صی کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ثاقب رضاء اسلم تھے تقریب میں ڈپٹی کمشنر وکمنانڈنٹ دیر لیویز عرفان علی اسسٹنٹ کمشنر دیر عثمان علی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر باقر علی صوبیدار میجر ملک نصیر اللہ و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ثاقب رضاء اسلم ڈپٹی کمشنر وکمانڈنٹ دیر لیویز عرفان علی صوبیدار میجر ملک نصیر اللہ و دیگر نے ترقی پانے والے اہلکاروں اور افسروں کو ترقی کی بیج لگاکر فروموشن پر مبارکباد دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ثاقب رضاء اسلم ڈپٹی کمشنر وکمانڈنٹ دیر لیویز عرفان علی و دیگر نے کہا کہ دیر لیویز نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے پرامن مستقبل کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور اپنا اج ہمارے پرامن کل کے لئے قربان کر دیا انہوں نے کہا کہ دیر لیویز ایک پروفیشنل فورس ہے اور ہرقسم کی حالات کا مقابلہ کر سکتی ہے انہوں نے دیر لیویز کے اہلکاروں کو پروفیشنل اور احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی ہدایت کی ترقی پانے والوں میں صوبیدار خائستہ ذادہ صوبیدار رفیع اللہ حولدار بخت روان حولدار میاں کلیم اللہ حوالدار نویدخان حوالدار کلیم اللہ حوالدار نثار احمد حوالدار زبیرخان حوالدار افتخارصوبیدار گل اکبرحوالدار مبارک بخت ودیگر شامل تھیں۔۔۔