
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ یوتھ لوئر دیر بلڈ ہیرو ٹیم اور ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے زیر اہتمام عبد الوالی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں بلڈ کیمپ اور آگہی واک کا انعقاد کیاگیا اس سلسلے میں ڈائر یکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختون خوا ارشد قیوم برکی اور ڈی سی لوئر دیر محمد واصل خان کی ہدایات کی روشنی میں بلڈ کیمپ منعقد کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق عبد الوالی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس کے کوارڈ نیٹر ڈاکٹر مہناج الدین ڈاکٹر مسعود ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے وزیر اعلیٰ سلمان چیر مین قاضی حنیف اللہ بلڈ ہیرو ٹیم کے بلال کے علاوہ طلبہ وطالبات نے شرکت کی، اس موقع پر 200سے زائد طلبہ وطالبات کی بلڈ سکریننگ اور تھیسیمیاآگہی واک بھی کی گئی اس موقع پر معصوم جانوں کی جانیں بچانے کیلئے خون عطیہ اہمیت پر روشنی ڈالی گئی بلڈ سکریننگ کیمپ کا افتتاح عبد الوالی خان یونیورسٹی کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر مسعود احمد نے کیا بلڈ گروپ سریننگ کیمپ میں رضاکاروں اور طلبہ وطالبات شریک ہوئے اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق نے کہاکہ بلڈ سکریننگ گروپ کا مقصد خون کا عطیہ کا بڑا ڈیٹابیس برقرار رکھناہے بعدازں تھیسیمیا آگہی واک بھی کی گئی یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق کا کہناتھا کہ واک کا مقصد معاشرہ میں تھیسیمیا کے حوالے آگہی پھیلانا اور شادی سے پہلے تھیسیمیا ٹسٹ کو فروغ دینا ہے انھوں نے کہاکہ تھیسیمیا خون کی ایک خراب بیماری ہے جس سے بے شمار زندگیوں کو متاثر کرتی ہے اگہی اور بروقت تشخص اور اس حالت سے لڑنے والے افراداور خاندان والوں کے تعاون کی کلید ہے ایک ساتھ مل کر اس مضمر بیماری کو ختم کر سکتے ہیں تقریب کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئی۔