تہران: ایران کے خیبر شکان میزائل نے کل 1,200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور شام کے حلب کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، جسے ایران کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا حملہ کہا جا رہا ہے۔
ایران کی تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے دعویٰ کیا کہ پیر کی رات ٹھیک 12 بجے جنوبی شہر اہواز سے حلب کی جانب چار خیبر شکین بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
اس بیان کی بنیاد پر تسنیم خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل لانچنگ پوائنٹ جنوب مغربی اہواز سے ادلب تک تقریباً 1200 کلومیٹر دور تھا۔
ایرانی میزائل نے ہوا میں اتنا طویل فاصلہ طے کیا اور ہدف کو نشانہ بنایا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کو پاسداران انقلاب کی جانب سے اب تک کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل آپریشن کہا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کا خیبر شکین بیلسٹک میزائل، جو اپنی تیز رفتار پرواز کے لیے ٹھوس ایندھن کا استعمال کرتا ہے، آئی آر جی سی کے تیسری نسل کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں میں سے ایک ہے۔